Saturday, 27 July 2024, 12:15:27 pm
آج تیسرے روز بھی عید الفطر کی پرمسرت تقریبات جاری ہیں
April 12, 2024

آج تیسرے روز بھی عید الفطر کی پرمسرت تقریبات جاری ہیں۔ملک بھر میں عوام اپنے عزیز و اقارب کے ہاںاور سیرو تفریح کے مقامات پر جارہے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی تقریبات اور یادگار لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواںشہروں میں لوگ بڑی تعدا د میں لیک ویو پارک، پاکستان مونومنٹ، ایف نائن پارک ، روز اینڈ جسمین گارڈن، ایوب نیشنل پارک اور دیگر پارکس میں جا رہے ہیں۔ادھر مری میں عید الفطر کے موقع پر جامع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہورمیں سڑکوں پر بے پناہ رش ہے اور عوام مینار پاکستان، گلشن اقبال اور دیگر سیرو تفریح کے مقامات پر جارہے ہیں۔ کراچی میں لوگ بڑی تعداد میں ساحل سمندر کا رخ کر رہے ہیں اور اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں منا رہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں متعدد اہل خانہ سوات، کالام، ناران، کاغان، گلیات اور جھیل سیف الملوک جیسے خوبصورت تفریحی مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اسی طرح بلوچستان میں بڑی تعداد میں لوگوںنے عید کے موقع پر زیارت ریذیڈنسی کا دورہ کیا جہاں قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری روز بسر کئے تھے۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لوگ خوبصورت تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔