سینٹ نے آج ایک قرارداد منظور کی جس میں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پرحکومت کو مبارک باددی گئی ہے ۔
قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی ۔
قرارداد میں اس اعتماد کا اظہارکیا کہ اس اجلاس سے علاقائی رابطے ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے، موسمیاتی اور سلامتی اہداف کے فروغ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی جغرافیائی حیثیت اور کردار میں اہم کردارادا کرے گا ۔