Friday, 18 October 2024, 08:33:09 am
 
ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں،وزیراعظم
October 17, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا کامیاب انعقاد سفارتی میدان میں پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے مل کر کوشش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے چینی وزیراعظم کا انتہائی کامیاب دورہ ہوا۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز شریک تھے