Friday, 18 October 2024, 01:40:07 pm
 
یونیسکو نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی
October 18, 2024

اقوام متحدہ کی تعلیمی' سائنسی اور ثقافتی تنظیمUNESCO نے پاکستان کی طرف سے ''اظہار رائے کی آزادی اور تحفظ کیلئے غلط اطلاعات کا مقابلہ کرنے اوراطلاعات تک رسائی''

کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

پچاس سے زائد ملکوں کی حمایت سے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد پیرس میں جاری یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 220ویں اجلاس میں منظور کی گئی۔

پاکستان نے یہ اقدام دنیا بھر میں نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اٹھایا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا جن کی غیر معمولی حمایت اور اتفاق رائے سے آزادی اظہار کے فروغ' تحفظ اوراطلاعات تک رسائی کے حوالے سے یہ قرارداد منظور ہوئی۔