Friday, 18 October 2024, 01:29:50 pm
 
ملک کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے،وزیراعظم
October 18, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے ملک کی ترقی کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرزکے اعزاز میں دیے گئے ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں اور ملک کے عوام نے ملک کو مشکلات

سے نکالنے کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم قومی مفاد کیلئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملک کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ حوصلہ افزاء ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیاں سخت محنت اور سیاسی جماعتوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں۔

ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جو عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنائے گی۔