پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری انسانیت پر حملہ ہے۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے غزہ کے دلخراش مناظر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت گونگی اور بہری دنیا کو جگانے کیلئے کافی ہے۔شہریار آفریدی نے افسوس ظاہر کیا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے کیلئے رمضان کے مقدس مہینے کا انتخاب کیا۔ادھر پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد امین نے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔