Monday, 25 November 2024, 04:56:04 am
 
شاہ محمودقریشی دوشنبےمیں ایس سی اووزراء کونسل اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے
July 12, 2021

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کادوروزہ اجلاس کل تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شروع ہورہاہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر غور کے لئے شرکت کریں گے۔شاہ محمودقریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے افغانستان رابطہ گروپ کے وزارتی سطح پر منعقد ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔وہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کانکتہ نظربیان کریں گے اور ایک پُرامن اوربات چیت کے ذریعے سیاسی حل کی ضرورت پرزوردیں گے۔اس اجلاس کے موقع پر وہ تاجکستان ،کرغزستان ،ازبکستان، افغانستان، روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریںگے ۔دوطرفہ اورعلاقائی تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کے ساتھ بھی ملاقات کریںگے۔رواں برس ستمبرمیں منعقدہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں مختلف معاہدوں کی منظوری کے متعلق بھی غور کیاجائے گا۔