بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے کل لاہور پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین روزہ پریکٹس کے بعد اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آئندہ بدھ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ماہ رواں کی تیس تاریخ کو کراچی میں شروع ہوگا۔