ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیاگیا ہے اورانھیں فوجی تحویل میں بھی لے لیاگیا ہے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تفصیلی عدالتی انکوائری کی ہے تاکہ فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات درست ہونے کاجائزہ لیاجائے ۔
اسی طرح پاک فوج کے ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کے ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیاں بھی کی ہیں۔