Wednesday, 15 January 2025, 01:08:18 pm
 
وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے مختلف اقدامات کا افتتاح
August 12, 2024

وزیر اعظم شہبازشریف نے آج نوجوانوں کیلئے کامن ویلتھ ایشیایوتھ الائنس سیکرٹریٹ ، ڈیجیٹل لرننگ پورٹل، نوجوانوں کے پروگرام کیلئے مصنوعی ، ذہانت ، سمارٹ یوتھ سمارٹ پاکستان اورقومی رضاکار کور سمیت مختلف اقدامات کا افتتاح کیا ہے ۔

انہوں نے ان اقدامات کا افتتاح آج (پیر) کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا ۔

دولت مشترکہ سیکرٹریٹ اورانٹیل کارپوریشن نے مختلف خودکار ماڈیولز کیلئے مصنوعی ذہانت متعارف کرانے کیلئے معاونت کی ہے اسی طرح انٹرمیڈیٹ کی سطح کے ہونہار طلبا کو دس لاکھ TABS اور سمارٹ فونز میرٹ پر دئیے جائیںگے ۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں قومی رضا کار کور میں اندراج کا عمل بھی شروع کردیا ہے اور وہ اس اقدام کے پہلے رضا کار بن گئے ہیں۔

شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا تاکہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ اورخوشحال ملک بنانے میں اپنا کردارادا کرسکیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کی جانب سے اٹھائے گئے ایک نکتے کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں قومی کھیل کی بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔