Friday, 13 September 2024, 06:53:52 am
 
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، سپیکر قومی اسمبلی
August 12, 2024

پاکستان میں بیلا روس کے سفیر ANDREI METELITSA سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان اور بیلا روس کے درمیان عالمی امن اور پائیدار ترقی کے مشترکہ عزم کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور نئے شعبوں میں روابط بڑھانے کیلئے مثبت سمت میں اشتراک عمل جاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔

بیلا روس کے سفیر نے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔