Sunday, 06 October 2024, 11:56:54 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
September 12, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دورانملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور،کراچی اورپشاور اٹھائیسکوئٹہ اٹھارہگلگت چودہمری سترہ اور مظفرآباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر،جموں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ Leh ، پلوامہ ، اننت ناگ اورشوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت: سرینگر میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ،جموں ستائیس، Leh دس ،پلوامہ سولہ، اننت ناگ سترہ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔