Thursday, 07 November 2024, 06:10:32 am
 
سینیٹ کو بتایا گیا کہ حکومت انٹرنیٹ کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے
September 12, 2024

فائل فوٹو

سینیٹ کو آج بتایا گیا کہ حکومت ملک میں انٹرنیٹ کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زیرسمندر کیبل کو نقصان پہنچا ہے اور اسے آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تیزرفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے جو آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیر مملکت نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ آن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔