Saturday, 09 November 2024, 08:46:16 pm
 
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد بجلی چوری مہم جاری
October 12, 2024

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی انسداد بجلی چوری مہم جاری۔

ستمبر 2023 سے بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائون میں ملک بھر سے اب تک 121 ارب اور 4 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ 85 ہزار 794 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔

اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 1 ارب، 42 کڑور اور 5 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے 222 بجلی چور گرفتار کیے۔