کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ فوج اور پیرا ملٹری اہلکاروں سمیت بھارتی فورسز بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے جنگلات کو جان بوجھ کر نذرآتش کررہے ہیں آبی وسائل تباہ کررہے ہیں اور پھلدار درختوں کو کاٹ رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوجی جنگل میں آگ لگانے کیلئے دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہیں جس کا مقصد ماحولیاتی لحاظ سے علاقے کے حساس مقامات پر فوجی کیمپ اور فائرنگ رینج قائم کرنا ہے۔
بیان میں ماحولیاتی تباہی میں بھارتی فوج کے دانستہ ملوث ہونے کی مذمت کی گئی۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔