Friday, 22 November 2024, 02:26:33 pm
 
حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، حماد
July 13, 2021

فائل فوٹو

توانائی کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

منگل کے روز سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کیلئے ایک بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔وزیر نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں 24 ہزار500 میگاواٹ کا اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت وہاں ٹرانسفارمرز کی کارکردگی بہتر کرنے پر کام کررہی ہے۔ایوان میں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کے مواقع بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ایک نیا جامع سرمایہ کاری ایکٹ وضع کیا جارہا ہے۔