اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورونے بدعنوان عناصر سے چارسوپچاس ارب سے زائدبرآمدکئے ہیں۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگوں نے بدعنوان افراد کے خلاف احتساب کے عمل کے تسلسل کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کومینڈیٹ دیاہے۔وزیرمملکت نے آزادجموں وکشمیرمیں پاکستان مسلم لیگ نون اورپاکستان پیپلزپارٹی کی خراب کارکردگی پرتنقیدکی۔آزادجموں وکشمیرکے انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحریک انصاف کارکردگی کی بنیادپرآزادجموں وکشمیرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی۔