پائیدار ترقیاتی پالیسی کے ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کو COP-29 کی بین الاقوامی ایڈوائزری کمیٹی کا رکن نامزد کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اس کمیٹی میں جنوبی ایشیا کے واحد ایکسپرٹ ہیں جو کانفرنس کے مذاکرات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں COP-29 کے صدر کو معاونت فراہم کریںگے۔
موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے لائحہ عمل سے متعلق کنونشن کے اراکین کا 29واں اجلاس آزربائیجان کے شہر باکو میں رواں برس گیارہ سے بائیس نومبر تک ہوگا۔