غزہ کے جنوب مغربی علاقے سے اسرائیلی افواج کے جزوی انخلاء کے بعد کم سے کم اکسٹھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
فلسطینی شہری دفاع کے ادارے کے مطابق امدادی ٹیموں نے TEL AL-HAWA کے صنعتی علاقے سے جاں بحق افراد کی باقیات دریافت کیں۔
ادھر ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے چھ ہزار چار سو فلسطینی لاپتہ ہیں۔