Monday, 10 February 2025, 07:48:33 am
 
جدید طریقے اپنانے سے گلوبل ساؤتھ کو ترقی میں تبدیل کیا جاسکتاہے، احسن
July 13, 2024

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے اور جدید طریقے اپنانے سے گلوبل ساؤتھ کو ترقی اور خوشحالی کے مرکز میں تبدیل کیا جاسکتاہے۔

بیجنگ میں مشترکہ ترقی کے لئے عالمی اقدامات پر قائم فورم کے دوسرے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ''خطہ جنوب میں جدت کا فروغ ، نئے راستے، نئے نظریئے'' کے متوزی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ جدت معاشی ترقی اور تکنیکی مہارت سے بڑھ کر ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان جدت کے ثمرات اپنی عوام تک پہنچانے کے لئے جنوب سے جنوب کے تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔