گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں سماجی ترقی اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کیلئے جرمنی کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں جرمنی کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست خیبرپختونخوا پراثرہوتاہے انہوں نے کہاکہ پرُامن افغانستان اور پرُامن پاکستان ایک دوسرے سے باہم منسلک ہیں۔
جرمنی کے وفد کے سربراہ مائیکل ملر نے کہا کہ ان کے ملک کے ادارے خیبرپختونخوا میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں مزید تعاون کریں گے۔