وزیراعظم شہباز شریف آج باکو میںموسمیاتی لائحہ عمل سربراہ کانفرنس کاپ 29 سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان پر موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی ملکی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔
وہ ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داریوں اور اِس حوالے سے نئے فنڈ کے قیام پر بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات کریں گے۔
بات چیت میں خصوصاً توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔