Wednesday, 12 March 2025, 09:25:21 am
 
بھارت،امریکہ مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کاخصوصی حوالہ یکطرفہ ،گمراہ کن ہے
February 14, 2025

دفتر خارجہ نے بھارت اور امریکہ کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا خصوصی حوالہ دیے جانے کو یکطرفہ ، گمراہ کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس سے خطے اور دوسرے ملکوں میں بھارت کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی و تخریب کاری اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی پردہ پوشی نہیں کی جاسکتی۔