Wednesday, 12 March 2025, 09:19:18 am
 
متعلقہ حکام سیرت مراکز کو فعال کرنے میں تیزی لائیں:احسن
February 14, 2025

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے وہ سیرت مراکز کو فعال کرنے میں تیزی لائیں۔

وہ اسلام آباد میں سیرت سنٹر لاہور منصوبے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں سیرت چیئرز کے قیام کا مقصد سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے متاثر فکری اور نظریاتی تعلیمات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں نوسیرت چیئرز کا قیام شامل ہے۔