وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری اور اقوا م متحدہ کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(جمعہ) اسلام آبا د میں پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزی ڈینٹ کوآرڈی نیٹر محمد یحییٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے پاکستا ن میں اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی اہم سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔