پاکستان اور آذربائیجان نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار اورفراہمی اور تجارت کے بارے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے ۔
اس شراکت داری کو پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادے اورموسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں حتمی شکل دی گئی۔
رومینہ خورشید عالم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماحول دوست توانائی کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں علاقائی تعاون کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے ماحول دوست توانائی کی راہداری میں ممکنہ شمولیت کیلئے پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا جس میں آذربائیجان ، قازقستان اورازبکستان شامل ہیں ۔
آذربائیجان کے سفیر علی علی زادے نے اس تعاون کو مستحکم علاقائی توانائی کے حصول کی جانب ایک اہم قدم قراردیا۔