وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ترکیہ کے صد ر رجب طیب اردوان کے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کے عزم کو اہمیت دیتے ہیں اور اس کوسراہتے ہیں۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر شہبازشریف نے کہا کہ وہ صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر امن ترقی اور خوشحالی کے سفر پرقریبی رابطہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب اردوان' محترمہ EAMINE ERDOAN اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر اردوان کا دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تذویراتی تعلقات کو مزید گہراکرے گا۔