Wednesday, 12 March 2025, 09:22:59 am
 
صدر اور وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
February 14, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن میں تیرہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کو سراہا۔صدر نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس لعنت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔