وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت MIRZIYOYEVکے ساتھ ہونے والی ورچوئل SUMMITمیں کیا ۔عمران خان نے دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ تجارتی معاہدے کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیراعظم نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی ،سفارتی روابط سمیت سکیورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی سیکورٹی نمونے اور جیو اکنامکس کی طرف بدلتی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی ۔
صدر MIRZIYOYEVنے وزیراعظم عمران خان کو علاقائی رابطوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں دعوت کا اعادہ بھی کیا جو جولائی 2021میں تاشقند میں منعقد ہوگی۔آن لائن SUMMITکے اختتام پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ۔دونوں ممالک نے آن لائن SUMMITکے موقع پر ایک معاہدے اور دونوں مفاہمی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔