اکیس افراد نے اپنی شکایات کے اندراج اور انکے جلد حل کیلئے سندھ کے گورنر ہائوس کے باہر نصب کی گئی امید کی گھنٹی بجائی ہے۔
گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے ان اکیس افراد کی شکایات خود سنیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گھنٹی کی تنصیب کا مقصد سائلین کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔