Wednesday, 23 October 2024, 05:59:02 am
 
ای سی سی نے 245 ارب روپے مالیت کی 18 ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی
June 14, 2024

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 245 ارب روپے مالیت کی 18 ضمنی گرانٹس کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کمیٹی کے ایک اجلاس میں دی گئی۔کمیٹی نے وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے ایک لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی جو اس بات سے مشروط ہو گی کہ چینی کی پرچون قیمت میں اضافے کی صورت میں یہ اجازت منسوخ تصور کی جائے گی۔اجلاس میں مزید ہدایت کی گئی کہ ملز انتظامیہ چینی کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی کاشتکاروں کو واجب الادا رقم کی ادائیگیوں کے استعمال کیلئے یقینی بنائے گی۔