Thursday, 31 October 2024, 01:07:16 am
 
خیبرپختونخوا کے علاقے حسن خیل میں ڈیجی سکلز پروگرام کے دوسرے بیچ کی تکمیل پر تقریب
June 14, 2024

خیبرپختونخوا کے علاقے حسن خیل میں ڈیجی سکلز پروگرام کے دوسرے بیچ کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے تحت کل دو سو اسی مرد و خواتین نے فری لانسنگ، آٹو کیڈ اور گرافکس ڈیزائننگ جیسی آن لائن مہارتوں کی تربیت مکمل کی۔

پاک فوج کی جانب سے اگلے بیچ کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔

علاقے کے معززین بالخصوص نوجوانوں نے ڈیجی سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپنی صلاحیتوں میں اضافے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔