Wednesday, 23 October 2024, 05:59:12 am
 
وزیراعظم کا صنعتوں کیلئےبجلی کی قیمت میں 10.69روپے فی یونٹ کمی کا اعلان
June 14, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لئے تاریخی قدم بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔

وزیراعظم  پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔ صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاءکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے دیا گیا ہے۔

پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

اور روزگار کے مواقع  بڑھیں گے۔ صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی

برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا