فائل فوٹو
ایک چینی کمپنی نے خیبرپختونخوا کے معدنیات اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
کمپنی کے وفد نے آج (اتوار) کو پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایک ہفتے میں صوبائی حکومت کو قابل عمل تجاویز پیش کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان تجاویز کا جائزہ لے کر مزید پیشرفت کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کریں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لائیو سٹاک ، شمسی توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کے لئے چین کی جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانا چاہتی ہے۔