Thursday, 31 October 2024, 01:06:55 am
 
پنجاب میں وزیراعلی کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کاآغاز
July 14, 2024

پنجاب میں سموگ کی روک تھام کیلئے '' میرا پنجاب سموگ فری'' اقدام کے تحت وزیراعلی کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام شروع کیاگیا ہے ۔

اٹھارہ سے پچیس سال عمر کے گریجویٹس جنہوںنے گزشتہ دو سال کے دوران اپنی ڈگری مکمل کی ہے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

کامیاب درخواست گزاروں کو پچیس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا ۔

وزیراعلی نے بتایا کہ انٹرن شپ پروگرام کیلئے رجسٹریشن رواں ماہ کی بیس تاریخ تک کھلی رہے گی۔ انٹرن شپ مکمل ہونے پر شرکاء کو محکمہ تحفظ ماحول اور پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے معاشرتی خدمات کا سرٹیفکیٹ دیاجائے گا ۔

انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے رواں سال سموگ میں کمی ہوگی۔