سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلووینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوںنے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ کے بعد سابق صدرخیریت سے ہیںاورانہیں ہسپتال سے فارغ کردیاگیاہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گولی مارکرہلاک کردیا۔
ادھر DELEWARE میں قوم سے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے قاتلانہ حملے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محفوظ رہنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔
بعد میں جوبائیڈن نے DELEWARE میں اپنی چھٹیاں ختم کردیں اور صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے وائٹ ہائوس واپس آگئے۔
سابق صدر بش اور سابق صدر اوباما سمیت امریکی اورعالمی رہنمائوں نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت بیس سالہ میتھوکروکس کے طورپر ہوئی جو پنسلوینیا کا رہائشی تھا ۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست پنسلوینیا کے شہر بٹلر میں ہفتے کی شام اس وقت پیش آیا جب سابق صدر ٹرمپ نے ایک انتخابی ریلی میں اپنی تقریر شروع کی۔