اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے تحفظ ،ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک میڈیا اینڈ پبلیکیشن کے زیر اہتمام دو روزہ تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ نمائش کا مقصد نئی نسل کو تحریک ِآزادی ،قرار دادِ پاکستان اور قیام پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی ایک نمایاں کامیابی ہے جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی فعال قیادت کے تحت علیحدہ وطن کے حصول کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔