Friday, 26 April 2024, 06:50:04 pm
دتہ خلیل میں سیکورٹی فورسزنے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
September 14, 2021

File Photo

ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خلیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی طرف سے دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔علاقے کو ممکنہ دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔