File Photo
آج (منگل) اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جرائم کے حوالے سے انصاف کے نظام میں جامع اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر قانون فروغ نسیم نے جرائم کے قانون کے بارے میں مجوزہ اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔آج (منگل) کابینہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا یہ اصلاحات جرائم کے نظام کو یکسر تبدیل کر دیں گی بکہ مقدمات کے فیصلوں اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے معاملات کی نشاندہی بھی ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نظام انصاف میں بہتری وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے میں شامل ہے انہوں نے کہا اس معاملے پر اب کابینہ کمیٹی برائے قانون میں بحث ہوگی اس کے بعد یہ اصلاحات نافذ کر دی جائیں گی۔