Thursday, 12 September 2024, 05:20:40 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
September 14, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباداورمظفرآباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور تیسکراچی اٹھائیسپشاور انتیسکوئٹہ بائیسگلگت اورمری سترہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر،جموں ، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ Leh میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت: سرینگر اوربارہ مولہ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، Leh بارہ، پلوامہ اور اننت ناگ انیس اورشوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔