Thursday, 19 September 2024, 06:22:57 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
September 14, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی وبالائی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم زیریں خیبرپختون خوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباداور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور پچیس

کراچی ستائیس

پشاور تئیس

کوئٹہ چودہگلگت انیس

اورمری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،پلوامہ اور اننت ناگ میں مطلع ابرآلودرہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں، LEH ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ،جموںتئیس، LEH دس ، پلوامہ اور بارہ مولہ میںسترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔