سرحدی و ریاستی امور کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ایجنڈا عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اَپر سوات میں نادرا سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ ان کی جانے والی کوششوں کا ثبوت یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے ۔
انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمات کے لئے کوئی فرض پور ا نہیں کر رہی۔
انجینئر امیر مقام نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ صوبے میں امن بحال کرے۔ انہوں نے اس سلسلے میں صوبے کے عوام اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔