خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر کاوشوں کی بدولت 1100 ٹی ای یو کنٹینر شپ منصوبہ بحال کر دیا گیا ہے۔
یہ کارگو شپ بلڈنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے جس میں پاکستان نیوی، کراچی شپ یارڈ اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے درمیان تعاون شامل ہے۔
منصوبے کے تحت کراچی شپ یارڈ 40 سال بعد پہلا بڑا تجارتی بحری جہاز مقامی طور پر تیار کرے گا۔
تجارتی بحری جہاز 20فٹ کے 1100 کنٹینرز بیک وقت منتقل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا اس سے قبل 1970 کی دہائی میں بھی کراچی شپ یارڈ تجارتی بحری جہاز کی تیاری میں گراں قدر خدمات پیش کر چکی ہے ۔
24.75 ملین ڈالر کا یہ معاہدہ، بین الاقوامی مارکیٹ سے کم لاگت پر جہاز تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔