Friday, 27 December 2024, 07:02:07 am
 
پاک چائنا فرینڈ شپ اسلام آباد میں ویمن گالا شروع ہوگیا
December 14, 2024

پاک چائنا فرینڈ شپ اسلام آباد میں آج ''اسلام آباد وویمن گالا'' کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنا نا اور تجارتی سرگرمیوں میں ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

آج اور کل دو دن جاری رہنے والی اس تقریب میں ملک بھر سے ایک سو ساٹھ سے زیادہ تاجر، دستکار خواتین حصہ لیں گی۔

تقریب کا انتظام گھریلو دستکار خواتین کی ایک تنظیم

LETS GROW TOGETHER نے کیا ہے جو اپنی مدد آپ کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں جس کا مقصد گھریلو تاجر خواتین کو ان کی تجارت کے فروغ اور اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر کاروبار کرنے میں سہولت مہیا کرنا ہے۔