ملک کی تجارتی راہداری کی گنجائش بڑھانے کے لئے طور خم اور چمن سرحد پر مربوط تجارتی راہداری کے انتظامی نظام پر ستانوے فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
اس منصوبے کی تکمیل سے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن پاکستان جدید سرحدی ٹرمینل کی حامل ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔
یہ ٹرمینلز جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جو تجارتی حامل کی ترسیل کو متحرک کریں گے یہ یومیہ دوہزار چار سو ٹرک بھیجنے کے قابل ہوں گے جو کہ موجودہ گنجائش سے پانچ گنا زائد ہے۔
سرحدی ٹرمینلز علاقائی روابط او ر پاکستان کو علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں استحکام لائیں گے۔