Thursday, 26 December 2024, 02:50:25 pm
 
سعودی سفیر کاپاکستان کی معاونت کیلئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ
December 14, 2024

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے پاکستان کی معاونت کیلئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں سال دو ہزار چوبیس اور پچیس کیلئے ''فوڈسیکیورٹی اقدام'' کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیرالمالکی نے چاروںصوبوں' گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ضرورت مند افراد کیلئے ایک لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سو فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان انسانی امداد کے مرکز کے زیراہتمام یہ اقدام عالمی انسانی ہمدردی کی کوششوں کیلئے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ شاہ سلمان امدادی مرکزبرادر ملک پاکستان اور اس کے عوام کی بھی شاندار خدمت کر رہا ہے اورمشکل میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کے اقدام سے ہزاروںنادار خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا جس سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔