Friday, 26 April 2024, 03:29:15 pm
وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی منظوری
January 15, 2021

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی منظوری دی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 3 روپے20 پیسے' ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے95 پیسے' مٹی کا تیل3 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔