Saturday, 27 July 2024, 08:28:46 am
پاکستان،سعودی عرب کا فلسطین میں بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
May 15, 2021

پاکستان اورسعودی عرب نے فلسطین میں بگڑتی ہوئی صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودنے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فلسطین کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مسجدالاقصیٰ پرحملے اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی جانب سے گہری تشویش ظاہر کی۔وزیرخارجہ نے رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان اورسعودی عرب کے مشترکہ طورپرجاری کئے گئے بیان کی جانب توجہ دلائی جس میں دیگر معاملات سمیت فلسطین کے معاملے پر دونوں ممالک کامشترکہ نقطہ نظرشامل ہے۔انہوں نے عرب امن اقدام اوراقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کی آزادانہ ریاست کے قیام کی منصفانہ جدوجہدکے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کااعادہ کیاجس کا دارالحکومت مقبوضہ مشرقی بیت المقدس ہو۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال پرقریبی مشاورت اورروابط پر اتفاق کیا۔