نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور قومی ترقی کے ایجنڈے کیلئے ان کے خیالات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات چین میں پاکستانی ماہرین اور طلباء کے ساتھ ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کے جذبہ حب الوطنی، غیر معمولی صلاحیت اور پاکستان اور چین کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کے شاندار کردار کو سراہا۔