Sunday, 08 September 2024, 04:29:28 am
 
بجٹ میں صوبے کی ترقی پر توجہ دی گئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
June 15, 2024

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں صوبے کی ترقی پر توجہ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں نو سو چھپن ارب روپے کی بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے کراچی میں بجٹ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ کم سے کم اجرت بڑھا کر سینتیس ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ صوبے میں گریڈ ایک سے چھ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا فرق دُور کرنے اور ان کی بنیادی تنخواہ سینتیس ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں تیس فیصد، سات سے سولہ گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس اور سترہ سے بائیس سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں بائیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور کم آمدن والے افراد کا سماجی تحفظ یقینی بنانا صوبائی حکومت کے اہم نکات ہیں۔